پاکستانی فلمسٹار مہوش حیات نے سکھر میں پانچ نئے اسکولوں کے قیام کے لیے لندن میں ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی فلاحی ادارے پینی ایپل کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی مہوش حیات نے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کا آغاز میراتھن ریس سے کیا ہے۔
پینی ایپل کے مطابق پاکستانی فلمسٹار کو تقریباً 27 میل کا فاصلہ دیگر معروف شخصیات کے ہمراہ دوڑتے ہوئے طے کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے مہوش حیات بھی کافی پرجوش نظر آتی ہیں۔
مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے عالمی ادارے پینی ایپل کا سفیر مقررکیا گیا ہے جس بہت خوشی ہوئی اور میں عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ سکھر میں اسکول قائم کرنے کے لیے آگے آئیں اور میری مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: نصرت فتح علی خان کو آج مداحوں سے بچھڑے 22 سال ہو گئے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کی کمی ہے اور صحت کے شعبے کا حال بھی ناقص ہے۔ اس لیے میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ اسکولوں کے قیام کے لیے فنڈز مہیا کریں تاکہ پاکستان کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔
مزید پڑھیئے: پاکستانی ایکٹریس ارمینا خان کا منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے کا اعلان