انڈس موٹر کمپنی کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹاپ پرفارمنگ کمپنیز ایوارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wagon R, Bolan, Toyota Corolla, and Honda Civic / City

ٓکراچی:ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کو شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) ٹاپ 25 پرفارمنگ کمپنیز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مسٹر علی اصغر جمالی، سی ای او انڈس موٹر نے وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ہفتے کراچی میں گورنر ہائوس میں منعقدہ (PSX) ایوارڈ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ وصول کیا۔

پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ تمام صنعتوں میں ٹاپ کمپنیوں کی اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے، ڈیوڈنڈ، پے آئوٹ، کیپٹل ایفی شینسی، منافع، حصص کی آزادانہ خرید و فروخت، کارپوریٹ گورننس اور سرمایہ کارانہ تعلقات کے جامع معیارات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی اصغر جمالی نے کہا کہ پی ایس ایکس ایوارڈ کارپوریٹ شعبے کی کارکردگی کے اعتراف کے حوالے سے پاکستان کا ایک بڑا ایوارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:2020ملکی ترقی، خوشحالی اور مشکلات سے نجات کا سال ہوگا، وزیراعظم عمران خان

اس ایوارڈ  کا حصول مینجمنٹ ٹیم اور کارپوریٹ سطح پر بہترین کارکردگی سے متعلق بہت معنی رکھتا ہے۔2016-18ء کے لئے نمایاں فہرست میں شامل ہونا ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ایوارڈ انڈس موٹر کی سخت محنت کا ثبوت ہے جو وہ اپنی مصنوعات کی تیاری میں صرف کرتی ہے اور ہمارے معیار کا اعتراف ہے، جسے ہم اپنے فلسفے میں برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سنگ میل سے ہمارے معیارات میں مزید بہتری لانے کے لئے ہمیں مزید متحرک ہونے میں مدد ملے گی۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ ایوارڈ ایک ایسا معیار قائم کرتا ہے جسے ملک کی ایک نمایاں آٹو موبائل مینوفیکچرر کی حیثیت سے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Posts