لاہور کے علاقے دھرمپورہ میں ایک 70 سالہ خاتون کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص جو سیکورٹی گارڈ کی یونیفارم میں ملبوس تھا، خاتون پر تشدد کرتا ہے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، خاتون ایک رکشے میں سوار تھیں جب گارڈ نے انہیں چیکنگ کے بہانے روک لیا۔اس مبینہ زیادتی کے دوسرے ملزم کی عمر تقریباً 26 سال بتائی گئی ہے۔ملزمان نے خاتون سے 70000 روپے بھی چھین لیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی ہے۔
حالیہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں مختلف علاقوں میں کئی سنگین واقعات پیش آئے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام نے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عزم کیا ہے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔