نئی دہلی: بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی جس سے بھارتی آرمی چیف بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔
بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کےعہدے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال رکھنے کے لئے ضوابط میں ترمیم کر دی۔
اب بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے، جنرل بپن راوت اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔ جنرل بپن راوت کی بطور بھارتی آرمی چیف مدت ملازمت 31 دسمبر2019 کو ختم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے کانگریس کی خاتون رہنماء پریانکا گاندھی کا گریبا ن پکڑلیا