اقلیتوں پر ظلم: عالمی برادری بھارت مظاہروں پر مودی کے رویے کا نوٹس لے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: شاہ محمود قریشی
کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ملک گیر مظاہروں کے دوران اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، متنازعہ قانون احتجاج پر ٹس سے مس نہ ہونے والی مودی سرکار کے رویے کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔ 

بھارت میں ملک گیر مظاہروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ سراپا احتجاج ہیں جبکہ اس دوران مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارتی پولیس پریانکا گاندھی جیسی اپوزیشن رہنما کا گلہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے، تو سوچئے کہ عام آدمی کا کیا ہوگا؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری احتجاج کی قیادت وہاں کے وزرائے اعلیٰ نے کی، بھارت 2 نظریات میں تقسیم ہوا جبکہ اقلیتوں کو شدیداحساسِ  عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں داخلی انتشار نے اندر سے جنم لیا جس کا الزام کچھ افراد نے پاکستان پر عائد کیا جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت مظاہروں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوئی نیا ڈرامہ ترتیب دیا جاسکتا ہے اور کوئی جعلی حملہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ جمہوری اقدار پامال کرنے والے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، دو قومی نظرئیے کی صداقت سامنے آ گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو، سکھ اور عیسائی بھی دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔

ملتان میں گزشتہ روز  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا پورے بھارت میں کرفیو لگایا جاسکتا ہے؟ مواصلات کا نظام توڑنا پورے بھارت میں ممکن نہیں، اس سے مودی سرکار کی قلعی کھل گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں  تمام مذاہب سراپا  احتجاج ہیں۔شاہ محمود قریشی

Related Posts