اسکرٹ پہننے کے بعد استغفار پر پابندی کس نے لگائی؟ وینا ملک کا سوال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی مشہور و متنازع ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں آج بھی ٹرول کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی، اب آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔

وینا ملک نے ’سٹی 21‘ کے پروگرام میں متھیرا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پرورش مذہبی رجحانات اور عقائد کے ساتھ ہوئی اور وہ دل سے اب بھی ویسی ہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مذہب کی طرف جھکاؤ کے باعث حجاب کرنا شروع کیا اور قرآن پاک کی تعلیمات پر ومل کرنے کی بھی کوشش کرتی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نئی نسل قرآن کو صحیح طریقے سے پڑھ اور سمجھ لے تو انہیں کسی مولوی یا عالم کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ قرآن میں زندگی کے ہر پہلو کا واضح حل موجود ہے۔

گوہر رشید کے نکاح کی ویڈیو وائرل: کیا شادی کی افواہیں سچ ہیں؟

وینا ملک نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ماضی میں ایک مذہبی پروگرام کی میزبانی کی تو انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا، “آج بھی لوگ مجھے ٹرول کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی، اب آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔ لیکن میں پوچھتی ہوں، کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد کوئی استغفار نہیں کر سکتا؟”

انہوں نے مفتی قوی اور مولانا طارق جمیل سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ مفتی قوی کے رویے پر نالاں ہوتے ہوئے وینا نے کہا کہ ان کے بزرگ ہونے کے باوجود انہیں ٹی وی پر کسی کی کردار کشی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔

مولانا طارق جمیل کے حوالے سے وینا ملک نے خوشگوار یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ان سے ملنے آئے تھے اور ان کے لیے یہ لمحات بہت خوش قسمتی کے تھے۔ انہوں نے کہا،”مولانا نے کبھی مجھ سے میرے کام پر سوال نہیں کیا، بلکہ ان کا رویہ ہمیشہ شفقت بھرا اور رہنمائی پر مبنی رہاہے۔”

وینا ملک کے ان خیالات نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں ان کے مداح اور ناقدین مختلف زاویوں سے اس پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

Related Posts