جہاز میں جنسی عمل میں مصروف جوڑے کی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Couple Engage In Sexual Activity On Flight, Crew Under Probe For Video Leak

ایک کمرشل پرواز کے دوران جوڑے کی نازیبا حرکت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید ردعمل پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایئر لائن نے اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ ویڈیو سوئس ایئر کی پرواز میں کاک پٹ کے کنٹرول کردہ سیکورٹی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں جوڑے کو جہاز کے گیلری حصے میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ نومبر میں بنکاک سے زیورخ جانے والی 12 گھنٹے کی پرواز 181 کے دوران پیش آیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “سوئس ایئر کی حالیہ پرواز میں بنکاک سے زیورخ جانے والے جوڑے نے فرسٹ کلاس گیلری میں غیر مناسب حرکت کی جسے خفیہ طور پر پائلٹ نے ریکارڈ کیا۔ کاک پٹ عملہ اب اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔

مشہور پورن اسٹار رائے لیل بلیک نے پاکستان کے دورے پر حجاب پہن کر دل جیت لیے

سوئس ایئر نے پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ایئر لائن حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایئر لائن کی میڈیا ترجمان میکے فولروٹ نے کہا، “لوگوں کی واضح اجازت کے بغیر ان کی فلم بندی اور ان ریکارڈنگز کی منتقلی ہماری ہدایات اور اقدار کے خلاف ہے اور ڈیٹا پروٹیکشن کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو جوڑے کو کیمرے میں دیکھنے کے بعد براہ راست مداخلت کرنی چاہیے تھی ناں کہ واقعے کو فلم بند کرنا چاہیے تھا۔ “ہمارے عملے کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے جانا جاتا ہے اور ہم ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔

 

ایئر لائن نے مزید کہا کہ وائرل فوٹیج اور سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے مسافروں کے لیے “بے عزتی” کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ “اصل میں کیا ہوا اور یہ ریکارڈنگ کیسے منظر عام پر آئیں۔” انہوں نے کہا، “ہمارے مسافروں کا اعتماد اور ان کے ساتھ عزت و احترام ہمارا اولین مقصد ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ طیاروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نائن الیون حملوں کے بعد عملے کی سیکورٹی کے لیے لگائے گئے تھے جن کا مقصد کاک پٹ میں زبردستی داخلے کی کوششوں پر نظر رکھنا ہے۔

Related Posts