کراچی :اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
فلم انڈسٹرے کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوٹ کرتے رہتے ہیں تاہم حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئی ۔
6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی حیران کن طور پر شہروز کے خاندان میں ہونے والی حالیہ شادی کی تقریب میں بھی سائرہ دکھائی نہیں دیں اور پچھلے چند ماہ سے دونوں کسی بھی ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی نہ دئیے ۔
یہاں تک کہ حالیہ ایوارڈ شو میں بھی شہروز جو ہر تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی دکھائی دیتے تھے، وہ اس تقریب میں اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دئیے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے