پاکستان محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہفتہ 4 جنوری سے سردی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے، آئندہ دنوں میں شہر میں سرد اور خشک موسم کی شدت مزید بڑھے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سردی کی شدت میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم مغربی ہواؤں کے داخلے کے ساتھ صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہوائیں بلوچستان میں بارش کا باعث بن سکتی ہیں اور آخر کار کراچی میں سرد ہوائیں لائیں گی۔
شہر میں کم از کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا اور ہوائیں شمال سے چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔
ریئلٹی شو تماشا کی اسٹار دانیا انور نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا
کراچی پہلے ہی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، جس کے دوران گزشتہ ماہ کئی بار درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں گر گیا۔ کم از کم ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جبکہ 9.5 ڈگری بھی ریکارڈ کیا گیا، جو شہر میں سخت سردی کی شدت کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ موسمی اپڈیٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب کراچی کی فضائی معیار کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔