ندا یاسر کی ایک غلط خبر نے اسامہ خان کی شادی کا خواب توڑ دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبول اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے ان کی اور اداکارہ زینب شبیرکی جھوٹی منگنی کی خبر پھیلانےکے بعد ان کی شادی ہونے کا خواب ٹوٹتا نظر آرہا ہے۔

حال ہی میں اسامہ خان نے ندا یاسر، دانش نواز اور یاسر نواز کے ہمراہ ان کے یوٹیوب شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ندا یاسر نے مارننگ شو میں یہ اعلان کیا کہ ان کی اور زینب شبیر کی منگنی ہوچکی ہے، جس کے بعد لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ دونوں اداکار شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بےبنیاد خبر کے بعد ان کے لیے شادی کے رشتے آنا بند ہوگئے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا، لیکن ندا یاسر کے اعلان کے بعد یہ تاثر پھیل گیا کہ وہ اور زینب شبیر ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔

اسامہ خان نے بات کرتے ہوئےیہ بھی بتایا کہ کورونا کے دور میں جب ان کے والد کو کورونا ہوا تو ان کے والد ڈر گئے تھے، اوراس لیے ان کے والد کو کورونا ہوا ہے یہ بات کسی کو نہیں بتائی گئی تھی لیکن کچھ دن بعد جب وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں آئے تو میزبان نے ٹی وی پر بتایا کہ اسامہ خان کے والد کو بھی کورونا ہوا ہے۔

جس پرپروگرام کے دوران ندا یاسر نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کیا اوریہ بھی واضح کیا کہ اسامہ خان اور زینب شبیر کی منگنی نہیں ہوئی۔

اور اب یہ انکشاف سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے کہ کیا مارننگ شوز میں مشہور شخصیات کی نجی زندگی پر اس طرح کے بے بنیاد دعوے کیے جانے چاہیے ہیں؟

Related Posts