کیا منال خان نے والدہ کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ منال خان نے اپنی بہن ایمن خان کے ہمراہ جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں بہنوں نے اپنی شادی، کیرئیر اور ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

منال خان نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ شادی سے پہلے انکے شوہر احسن محسن کو پسند نہیں کرتی تھیں۔ منال خان کے مطابق، ان کے والد نے اس وقت ان کا مکمل ساتھ دیا اور ان کی والدہ کو سمجھایا کہ اگر منال اس رشتے سے خوش ہیں تو ہمیں اسے قبول کر لینا چاہیے۔

منال خان کا مزیدکہنا تھاکہ اس وقت احسن میرے لیے ایک بوائے فرینڈ تھے، اور مما نے انہیں ریجیکٹ کر دیا تھا۔ لیکن بابا نے کہا کہ اگر منال ایسا چاہتی ہے، تو میں راضی ہوں۔

اپنے شوبز سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، منال نے بتایا کہ انہوں نے اور ایمن نے 8 سے 9 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس وقت والدین کو یہ علم تک نہیں تھا کہ ٹی وی پر کام کے معاوضے ملتے ہیں اور ایک شخص ان کا معاوضہ ہڑپ کر جاتا تھا، اور اس بات کا علم انکے والد کو کافی دیر بعد ہوا تھا۔

ایمن خان کاور منال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے شوقیہ اداکاری شروع کی تھی جس میں انکے والد نے انکا بھر پور ساتھ دیا تھا،دونوں بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں وہ اکثر ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر کام کرتی تھیں، جس کی وجہ سے ناظرین کو فرق محسوس نہیں ہوتا تھا۔

یہ پوڈکاسٹ منال اور ایمن خان کی زندگی کے کئی پوشیدہ پہلوؤں کو سامنے لایا اور ان کے مداحوں کو ان کی شخصیت کے مختلف رنگ دیکھنے کا موقع ملا۔

Related Posts