پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، کون کون سے اسٹارز شامل؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40 foreign players included in Platinum category for PSL-10 draft
(فوٹو؛ فائل)

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لیے اب تک 22 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی مارٹن گپٹل اور ٹم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔

یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ اب تک 22 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے لیے نامزدگی کرائی ہے جو 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے شہر گوادر میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی نے اس ماہ کے شروع میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور تجارت کی ونڈو کھولی تھی۔جس کے مطابق پیک آرڈر کے اعلان کے مطابق لاہور قلندرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں پہلے انتخاب کرنے کا موقع ملے گا، اس کے بعد کراچی کنگز کی باری ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسرے نمبر پر انتخاب کا موقع ملے گا جبکہ پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز پلاٹینم کیٹیگری میں پانچویں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ آخری نمبر پر انتخاب کرینگے۔

رجسٹرڈ غیر ملکی کھلاڑی
ٹم ساؤتھی (نیوزی لینڈ)
مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ)
راسی وان ڈر ڈوسن (جنوبی افریقہ)
میتھیو شارٹ (آسٹریلیا)
گڈاکیش موٹی (ویسٹ انڈیز)
الیکس ہیلز (انگلینڈ)
لوک ووڈ (انگلینڈ)
شان ایبٹ (آسٹریلیا)
الیکس کیری (آسٹریلیا)
عثمان خواجہ (آسٹریلیا)
کوربن بوش (جنوبی افریقہ)
رائلی روسو (جنوبی افریقہ)
کالن منرو (نیوزی لینڈ)
ڈیرل میچل (نیوزی لینڈ)
ٹام کوہلرکیڈمور (انگلینڈ)
ٹام کرن (انگلینڈ)
ڈیوڈ ویلی (انگلینڈ)
ڈیوڈ ملان (انگلینڈ)
جیسن رائے (انگلینڈ)
شکیب الحسن (بنگلہ دیش )
مستفیض الرحمن(بنگلہ دیش )
سکندر رضا(زمبابوے)

Related Posts