پب جی نے کرسمس کے تہوار میں دلچسپ اور منفرد “ہالیڈے ہینگ آؤٹ” ایونٹ کا اعلان کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات اور چیلنجز کا سلسلہ شامل ہے۔
یہ ایونٹ 20 دسمبر 2024 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 1 بجے شروع ہوا جس میں کھلاڑیوں کو 10000 ڈالر کے انعامی پیکجز جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں شریک ٹیمیں ہر جیتے گئے میچ کے لیے انعامی پیکجز کا انتخاب کریں گی، جو مقابلے کو مزید دلچسپ بنائے گا۔ ناظرین بھی پب جی موبائل کے یوٹیوب چینل پر ایونٹ کی براہ راست نشریات دیکھتے ہوئے 1000 ڈالر مالیت کے مفت یوسی جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ایونٹ مشہور گیمنگ شخصیات، پاور بینگ گیمنگ اور ون سینٹی کی میزبانی کرے گا جس میں 16 تخلیق کار چار ٹیموں میں تقسیم ہوں گے:
جِنگل بیل جیسرز: ٹائپیکل گیمر، زیفان، تھیسورس پی جی، یمنا گیمنگ
مِسٹلٹو مسفٹس: آیفیرگ، فاروق احمد، بشکا، اور ایس لاءرنس
سلی رائیڈ اسکواڈ: نوح جے، جیکب گیمنگ، میڈلکور، اور سولارا
کینڈی کین کریو: ایکسٹرا ایمیلی، بیلافاکس گیمنگ، رولیکس، اور ڈیب پلےز
یہ ٹیمیں تہوار سے متاثر بیٹل روئیل نقشوں جیسے ایرینجل، لیوک، ویکینڈی اور ورلڈ آف ونڈر میں سنوبال ریسز اور منی گیمز جیسے ٹریویا میں حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں جیتنے والے انعامات میں شامل ہیں:
سام سنگ گلیکسی S24 الٹرا، 200ڈالر کے گفٹ کارڈ، اور 18000 یوسی
ریڈمیجک 10 پرو، ریڈمیجک کولر، 300 ڈالر کے گفٹ کارڈاور 18000 یوسی
آئی پیڈ منی، 25 ڈالر کے گفٹ کارڈاور 3000 یوسی
ایپل واچ سیریز 10، 75 ڈالر کے گفٹ کارڈاور 3000 یوسی
ناظرین 1000 ڈالر کے کے یوسی جیت سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ وہ ایونٹ کی لائیو اسٹریم میں چھپے چار اشارے تلاش کریں اور انہیں ایونٹ کے اختتام پر بتائی گئی ویب سائٹ پر درج کریں۔ سب سے پہلے درست انٹریز جمع کروانے والے 40 کھلاڑی مفت یوسی جیتیں گے۔