لاہور: نامور اداکارہ منشاپاشا اور سماجی کارکن و وکیل جبران ناصر نے 22دسمبرکومنگنی کی تھی جس پر کئی لوگوں نے انہیں مبارکباد دی تھی تاہم چند لوگوں کی جانب سےانہیں تنقید کابھی نشانہ بنایاگیاتھا جس پرانہوں نے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔
منشاپاشا اورجبران ناصر کی شادی کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں جبران ناصر منشا پاشا سے منگنی کرنے کے بعد وہاں موجود افراد سے سوال کررہے ہیں کہ اب جائز ہے؟ جس کے بعد وہ منشا کو بوسہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اتنی رسومات کے بعد ہمارا حق بنتا ہے۔
منگنی کی تقریب کے دوران جہاں دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے سراہا وہیں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین منشا اور جبران کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔
منشا پاشا نے ناقدین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری منگنی کے بعد مجھ پر بےجا تنقید کی گئی، میری ذاتی زندگی، میری پسند ناپسند اور سابقہ تعلقات کے متعلق مفروضے قائم کیے گئے۔
This is esp true for me with regards to the troll comments on my some of my engagement photos. Assumptions made on my life, my choices, my previous relationships.
U cant justify cruelty by calling it “an opinion”. Esp if its a worthless opinion. https://t.co/CI0918YlfM— manshapasha (@manshapasha) December 26, 2019
انہوں نے کہا کہ لوگ سفاکی کو نظریے کا نام نہیں دے سکتے،وہ بھی تب جب یہ ایک بیکار نظریہ ہو،منشا پاشا نے یہ بات معروف عالم مفتی اسماعیل مینک کی ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں لکھا گیا تھا کہ غلط خبروں کی ترویج مت کریں، آپ روز آخرت اس کے لیے بھی ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔
منشا پاشا کی ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ ارمینہ رانا خان نے کہا کہ منشا تم شہزادی نظر آرہی تھی اور تمہارے چہرے پر خوشی دکھائی دے رہی تھی، کوئی بھی تم سے وہ لمحات نہیں چھین سکتا، وہ لوگ اس لیے نفرت کررہے ہیں کیوں کہ ان کے دل و دماغ خالی ہیں، میری مثبت رائے ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے،اس پر منشا نے ارمینہ کے سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
You looked like a queen Mansha and your face reflected true happiness M.A and nobody can take those moments away from you. They hate because of empty hearts and minds. I’m just going to send you positive energy to fill your timeline with ❤️
— Armeena Khan ???? (@ArmeenaRK) December 26, 2019