سابقہ بالی وڈ اداکارہ ثنا خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ویڈیو میں بڑی فیملی کی خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکاری کے کیریئر کو خیرباد کہہ کر روحانی زندگی اپنانے والی ثنا خان نے اس ویڈیو میں اپنے شوہر انس کے تعاون کو سراہا، خاص طور پر اپنی پہلی حمل کے دوران ان کی مدد کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنے دوسرے بچے کی آمد پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
ثنا خان نے گفتگو کے دوران کہا، “پہلے زمانے میں لوگ 12 بچوں کے والدین ہوتے تھے، اور میری خواہش ہے کہ میرے بھی 5 یا 10 بچے ہوں۔”
انہوں نے اپنی پہلی بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کے تجربے پر بات کی اور روحانی طریقوں کو اس کیفیت سے نمٹنے میں مددگار قرار دیاتاہم ان کے اس بیان پر لوگوں نے تنقید کی، خاص طور پر یہ کہتے ہوئے کہ ڈپریشن جیسے مسائل کے لیے پیشہ ورانہ طبی مدد ضروری ہے، اور اسے معمولی نہ سمجھا جائے۔
ناقدین نے یہ بھی کہا کہ ثنا کی مالی حیثیت اور گھریلو مدد کی دستیابی ان کے لیے بچوں کی پرورش کو آسان بناتی ہے، جو عام لوگوں کے لیے ممکن نہیں۔