بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بہن اور کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی فلسطینی بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچ گئیں، جس سے بی جے پی کو آگ لگ گئی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گاندھی رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں۔
شام اب دہشت گردوں کے قبضے میں ہے، بشار الاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے بھارت میں فلسطینی سفارت خانے کے ناظم الامور سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجتہی کیا تھا۔
حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین نے پریانکا گاندھی کے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔
بشار الاسد کس طرح شام کی دولت سمیٹ کر روس منتقل کرتا رہا، ہوشربا تفصیلات
پریانکا گاندھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی شدید مذمت کرتی رہی ہیں۔