پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 3 رینجرز جوانوں کو شہید کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی گارڈین

پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

کراچی پولیس نے خاتون کے سامنے سرعام برہنہ ہونیوالے اوباش کو گرفتار کرکے سافٹ ویئر اپڈیٹ کردیا

پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سخت سیکورٹی میں ملزم ہاشم عباسی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا۔

رمنا پولیس نے ملزم کے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت میں کاہ کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے اُسے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Related Posts