بشار الاسد حکومت کا خاتمہ، خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کیساتھ ترکیہ کو ذمے دار ٹھہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام کے واقعات دراصل امریکا اور اسرائیل کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ تمام شواہد اِسی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں علی خامنہ ای نے کہا کہ جو کچھ بھی شام میں ہوا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے۔

بشار الاسد نے روس میں پرتعیش زندگی شروع کردی، اثاثوں کی تفصیل سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

درالحکومت تہران میں تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ جتنے بھی شواہد ملے ہیں اُن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے تمام واقعات کی پشت پر امریکا اور اسرائیل ہیں۔

علی خانہ ای کا کہنا تھا کہ شام کی صورتِ حال بدلنے میں اُس کے ایک پڑوسی ملک نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تاہم تمام معاملات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول تو امریکا اور اسرائیل کے پاس ہے۔

شام میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی لبنان پہنچ گئے، وطن واپسی کب ہوگی؟

ایران کے سپریم لیڈر نے شام کے پڑوسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اُن کا اشارہ واضح طور پر ترکی کی طرف تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں تبدیلی کا سارا منصوبہ اسرائیل کے آپریشن روم میں تیار کیا گیا۔

Related Posts