پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، رضوان کی جنوبی افریقہ کی تعریفیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak vs SA

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی میں کئی مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا اور جنوبی افریقہ کے بہتر کھیل کی تعریف کی۔

میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں محمد رضوان نے کہا:”اس میچ میں ہمارے لیے بہت سے مثبت پہلو تھے اور ہم ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پرامید ہیں۔”رضوان نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی اور بہتر کھیل پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: “یہ جیت ڈیوڈ ملر اور جارج لنڈے کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ ہے۔”محمد رضوان نے جنوبی افریقی اسپنرز کو بھی سراہا، جنہوں نے شاندار بولنگ کی اور پچ اور کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔کپتان نے یقین دلایا، “ہم اگلے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کریں گے۔”

اس سے قبل جارج لنڈے نے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ چار وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز سے فتح دلائی۔

کپتان محمد رضوان کی نصف سنچری کے باوجود 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 172/8 تک محدود رہی ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز کا ہدف دیا، جس میں ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔

آئی سی سی آخر کیا چاہتی ہے؟ چیپمئنز ٹرافی کے آفیشل پرومو سے پاکستان کا ذکر غائب

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے راسی وان ڈر ڈوسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ان کے اوپننگ پارٹنر ریزا ہینڈرکس بھی دوسرے اوور میں اسپنر ابرار احمد کی گیند پر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

میتھیو بریٹزکے بھی جلدی آؤٹ ہو گئے، صرف آٹھ رنز کا اضافہ کر سکے۔تاہم ڈیوڈ ملر نے کپتان ہینرک کلاسن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے، جن میں آٹھ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

پاکستانی ٹیم ہدف کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتی رہی لیکن جنوبی افریقی اسپنرز اور جارج لنڈے کی شاندار بولنگ نے انہیں روک دیا۔
محمد رضوان کی نصف سنچری بھی پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہی، اور ٹیم 11 رنز سے میچ ہار گئی۔

Related Posts