شام پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فارن منسٹری

پاکستان نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان شامی سرزمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بشار الاسد نے روس میں پرتعیش زندگی شروع کردی، اثاثوں کی تفصیل سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

دفتر خارجہ نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں خطرناک پیش رفت ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے ذریعے علاقے کے حصول کو مسترد کرتا ہے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 497 کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے الحاق کو مستردکرتی ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری اسرائیل کی خطے کے ممالک کے خلاف جارحیت کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ مقبوضہ فلسطین اور شام کے گولان سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Related Posts