ہروقت تیار رہنا چاہئے، ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے، شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed
ہروقت تیار رہنا چاہئے،ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے،شیخ رشید احمد

کراچی : وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے۔ ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے کہ قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے،بلاول بھٹو گھیرے میں ہیں ۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشیدنے کہاکہ بلاول ہمارے شہر میں آ رہے ہیں، کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قابل قبول ہوگا، ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔

اداروں میں کسی قسم کا تصادم نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی مسئلہ نہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جو بھی طریقہ کار ہوگا اپنا لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

بھارت کے حالات کے حوالے سے وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ بھارت کا مسلمان انقلاب کے لیے نکل آیا ہے، مودی سرکار کے لیے یہ سب کچھ برداشت سے باہر ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے۔ ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں بیٹھ کر بلاول کو کلین چٹ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ پاک بلاول بھٹو کو ہدایت دے۔بلاول بھٹوگھیرے میں ہیں ،وہ بھی مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث نکلیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کرسمس کے موقع پر اسپیشل ٹرین چلائی تھی اب ہمارے پاس 10تاریخ تک کوئی سیٹ نہیں ہے ۔حریم شاہ کی وڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال کو وفاقی وزیر ریلوے نے نظرا نداز کردیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیولیک

Related Posts