خیبرپختونخوا میں کم آمدنی والے افراد کو گھر کی تعمیریا مرمت کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی اسکیم کا افتتاح ہوگیا۔
اسکیم کے تحت کم آمدن والے افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی توسیع و مرمت کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے۔ احساس اپنا گھر اسکیم پر عمل درآمد کے لیے محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ ہوگئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔
آپ پنجاب حکومت کا فری سولر پینل کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانئے پراپر طریق کار
احساس اپنا گھر اسکیم پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ قرضوں کی واپسی کیلئے 7 برسوں پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے۔ قرضہ واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے تک ہو گی۔ اسکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ 7 برسوں تک جاری رہے گی۔ اسکیم کے تحت قرضوں کے حصول کے لئے اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صوبے کے کم آمدنی والے لوگوں کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ ان کے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
بشریٰ بی بی نے احتجاج کے دوران ساتھ نہ دینے والے پارٹی رہنماؤں کو بڑی دھمکی دے دی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کو ملیں۔ احساس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت نے دیگر فلاحی منصوبے بھی شروع کئے ہیں۔ ان منصوبوں میں احساس نوجوان، احساس ہنر اور احساس روزگار شامل ہیں۔