اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں ، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
راجن پور، ظاہرپیر، ٹبہ سلطان پور، بھکر، پاکپتن، صادق آباد، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شدید دھند سے کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔ بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی