حکومت 5 سال کی بجائے 50 سال پورے کرے، اعتراض نہیں۔مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت 5 سال کی بجائے 50 سال پورے کرے، اعتراض نہیں۔مصطفیٰ کمال
حکومت 5 سال کی بجائے 50 سال پورے کرے، اعتراض نہیں۔مصطفیٰ کمال

سربراہ پی ایس پی و سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت 5 سال پورے کرے یا 50 سال، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن عوام کے مسائل کا حل ضروری ہے۔

شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے، 5 ہزار میں ہونے والے کام 50 ہزار میں ہوں گے تو عام آدمی کا کیا ہوگا؟

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل ہم سب کے سامنے ہیں، ہمسایہ شہر حیدر آباد کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے، کیا یہ بھی بھارت کی نریندر مودی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے ٹھیک کرے؟

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت کو عوام نے ووٹ دے کر اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا، اب یہ انہی کی ذمہ داری ہے کہ حیدر آباد کے مسائل حل کیے جائیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم حیدر آباد، کراچی یا دیگر شہروں تک محدود سیاسی پارٹیوں سے مقابلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ملک کی تمام بڑی جماعتیں ہمارے سامنے ہیں۔ سب سے مقابلے کی تیاری ہے، 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سربراہ پی ایس پی کاکہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کے مقدمے میں قوانین کو نظر انداز کیا گیا، پی ایس پی خصوصی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

  مزید پڑھیں:  مشرف کے خلاف فیصلے میں قوانین نظر انداز کیے گئے۔ مصطفیٰ کمال 

Related Posts