کشمیر: ضلع کپواڑہ میں آگ لگنے کے باعث بھارت کے 2 فوجی زندہ جل گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر: ضلع کپواڑہ میں آگ لگنے کے باعث بھارت کے 2 فوجی زندہ جل گئے
کشمیر: ضلع کپواڑہ میں آگ لگنے کے باعث بھارت کے 2 فوجی زندہ جل گئے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آگ لگنے کے واقعے میں بھارت کے 2 فوجی سوتے ہوئے زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کا یہ واقعہ ایک فوجی جیپ میں پیش آیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ نامعلوم وجوہ کے باعث لگی جس نے سونے والے دو بھارتی فوجیوں کی جانیں لے لیں۔

کپواڑہ میں بھارت کی طرف سے فوجی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں بھارتی فوجی قیام کرتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی چیر کورٹ آرمی کیمپ سے تھے  جن کے نام سوراب کتاریہ اور اکشے دیر پرتاب ہیں۔

بھارتی فوج میں ڈرائیور کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سوراب کتاریہ اور اکشے دیر پرتاب کا تعلق بھارتی شہر کیرالا اور راجستھان سے تھا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں   کرسمس کے موقعے پر بھی بھارت کی نریندر مودی حکومت نے  اپنی ہندوتوا پالیسی جاری رکھتے ہوئے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔وادی میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن آج 143ویں روز میں داخل ہوگیا۔ 

مودی حکومت کے تحت نافذ تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے دوران  آمدورفت، نقل و حمل اور دیگر پابندیوں کے نتیجے میں  مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ 

 پابندیوں کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کو وادی میں جاری سخت سردی اور برف باری کا سامنا ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔   

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرسمس : کرفیو کا 143واں روز

Related Posts