لاہوررِنگ روڈ منصوبہ: سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر 59 ارب کی بے ضابطگیوں کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہوررِنگ روڈ منصوبہ: سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر 59 ارب کی بے ضابطگیوں کا الزام
لاہوررِنگ روڈ منصوبہ: سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر 59 ارب کی بے ضابطگیوں کا الزام

لاہور رنگ روڈ منصوبے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و موجودہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف پر 59 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری سے لے کر سول ورک اور ٹھیکے کی لین دین سے لے کر مالیاتی مینجمنٹ تک کم از کم 59 ارب 39 کروڑ کی بدعنوانی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف زمین خریدنے کے لیے 15 ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی جبکہ زائد قیمتوں کی مد میں کی گئیں بے قاعدگیوں کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں کو 32 کروڑ 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے جس کے لیے تخمینہ لگانے کی زحمت گوارہ نہ کی گئی جبکہ سدرن لوپ ڈیزائن تبدیلی کے لیے 65 کروڑ 67 لاکھ روپے اضافی ادائیگی کی گئی۔

رنگ روڈ منصوبے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان رپورٹ کے مطابق  کم از کم 42 ارب 38 کروڑ روپے کی ادائیگی بلا ثبوت کی گئی۔ دستاویزات میں اس رقم کی ادائیگی کا ثبوت نہیں ملتا۔

مذکورہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے 2006ء سے 2016 ء کے دوران رنگ روڈ تعمیر کے آڈٹ پر مشتمل ہے جو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کے لیے پیش کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبا ز شریف نے کہا کہ قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،بدترین مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے گزشتہ روز  پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  حکومتی اقدامات بے نقاب کرتے رہیں گے، شہباز شریف

Related Posts