اردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ، کئی سیکورٹی اہلکار نشانہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

 اردن کے دار الحکومت عَمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے پر اتوار کی صبح سویرے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک اور سکیورٹی سروسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے رپورٹ کیا ہے کہ پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا کہ اتوار کی صبح دار الحکومت عمان کے علاقے ربیعہ میں ایک گشت کرنے والی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص نے گشت کرنے والی ٹیم پر فائرنگ کر دی جسے بعد میں سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ اس شخص نے سیکورٹی فورس پر گولیاں چلانا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں فورس نے مقابلہ کیا اور مجرم مارا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے دوران تین پبلک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Related Posts