انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہنگامی بیٹھک طلب کرلی، جس میں متوقع طور پر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی منعقد ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔ رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا یہ ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈز ممبرز شریک ہوں گے، میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر گفتگو ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے اور پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔