پی ٹی آئی کو 24 نومبر سے پہلے بڑا جھٹکا، بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری، گرفتاری پر احتجاج کی قیادت کون کریگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan’s wife Bushra Bibi refuses to appear in court
FILE PHOTO

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ اس کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر جمعہ کو اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جاری کیے گئے۔

دوسری جانب، اسپیشل جج سینٹرل شاروخ ارجمند نے توشہ خانہ-II کیس میں عمران خان کی رہائی کے لیے روبکار جاری کر دیا۔ عمران خان کو اس کیس میں ضمانت دی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے بانی نے جمعہ کو ایک ملین روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرایا، جس کے بعد جج نے روبکار جاری کی۔

ختم ٹاٹا بائے بائے، بشریٰ بی بی کے الزامات پر جنرل باجوہ کا ردعمل، پی ٹی آئی کا مستقبل کیا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی عمران خان کی عدم موجودگی میں پی ٹی آئی کی رہنمائی کررہی ہیں۔

بشریٰ بی بی کے جیل سے باہر آنے سے پہلے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پارٹی کو بانی پی ٹی آئی کے پیغامات پہنچارہی تھیں تاہم بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے۔بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی صورت میں علیمہ خان کے دوبارہ فعال ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts