کراچی میں جمعرات کی رات ایک افسوسناک حادثے میں ایک شخص اور 7 سال کا بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ نیٹی جیٹی پل پر پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل پھسل گئی اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
کراچی: ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک کا شدید دباؤ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عرفان اور اس کے سات سالہ بیٹے ایان کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں سڑکوں پر احتیاطی تدابیر کی کمی کا ایک اور ثبوت ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔