کیا عرب امارات نے واقعی پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی اوپینین

گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ اب اس حوالے سے وضاحت آگئی ہے۔

امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ امارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ ایک سرکاری دستاویزات شیئر کی جس میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں کی وجوہات درج تھیں۔

ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور خبروں میں دعوے گمراہ کن ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا کہ یو اے ای کی جانب سے ایسی کوئی بھی دستاویز شیئر نہیں کی گئی۔ سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتیں دوطرفہ تحفظات دور کرنے کے لیے آفیشنل چینل اور مثبت تبادلہ خیال سے دور کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Posts