معروف پاکستانی اداکار شہریار منورجو “زندگی گلزار ہے”، “میرے درد کو جو زباں ملے”، “پہلی سی محبت” اور “کہی ان کہی” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دسمبر 2024 میں اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں۔
شہریار ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے “اے عشقِ جنون” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
ماہین صدیقی انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے ڈراموں “دوریاں “اگر” اور “دوبارہ” میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی ہے۔ ان دونوں کی شادی کی خبر سب سے پہلے صحافی عرفان الحق نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دی، جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔
انٹرنیٹ پر کیا چل رہا ہے! مشہور ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک
اگرچہ شہریار اور ماہین نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے لیکن دونوں اکثر ایک دوسرے کی زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، جس سے ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
شادی کی خبر سن کر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر مداح جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کا سب کو بے تابی سے انتظار ہے۔