پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سولر بیٹری کی قیمتوں میں 20فیصد تک کمی آئی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک لیتھیم سولر بیٹری جو پہلے 450000 روپے کی قیمت پر دستیاب تھی، اب 380000 روپے کی قیمت پر مل رہی ہے۔ اسی طرح ٹیوبولر بیٹریز جو پہلے 70000 روپے کی قیمت میں تھیں، اب 55000 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔
سولر پینلز کی فی واٹ قیمت بھی مزید کم ہو کر 28 روپے فی واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بڑے درآمد کنندگان کی طرف سے فی واٹ قیمت 33 روپے تک بڑھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ پنجاب میں دھند اور سرد موسم کی وجہ سے سولر پینلز کی فروخت میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کچھ برانڈز نے سولر انورٹرز کی قیمتوں میں 3فیصد سے 5فیصد تک کمی کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڑھتی ہوئی درجہ حرارت، مہنگی بجلی اور بار بار کی بجلی کی بندش کی وجہ سے ملک بھر میں زیادہ لوگ اپنے گھروں میں سولر پینلز نصب کروا رہے ہیں۔