آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، جس میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سیریز کے افتتاحی ٹی20 میچ کا ٹاس مسلسل بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا اور گزشتہ رات سے علاقے میں ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی۔ تاہم، نیوز اپ ڈیٹ کے مطابق دونوں ٹیموں نے ٹاس کے لیے میدان میں آ کر فیصلہ کیا۔
بارش کی وجہ سے بیشتر وقت ضائع ہونے کی وجہ سے میچ کو سات سات اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دیدی ہے۔