کراچی میں ہیوی ٹریفک، حادثات میں اضافہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیوی ٹریفک
(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی کی سڑکوں پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سے جان لیوا حادثات ہوئے، بدھ کے روز شیر شاہ پل پر ٹرالر سے گرنے والے کنٹینر کی زد میں آکر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایک زخمی تکلیف کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک تھی، حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔

سندھ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر مالک کو طلب کرلیا جبکہ ایک اور حادثے میں سائٹ سپر ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر کے باعث پولیس موبائل بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ وزیر اعلیٰ نے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts