بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں سہانا کو والد شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہ رخ خان ڈانس کے دوران سہانا خان کے ساتھ کچھ گفتگو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کی ساس کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
پنک وِلا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان اور سہانا خان کو آریان خان پری برتھ ڈے کی تقریب میں ایک ساتھ جھومتے دیکھا گیا۔
مداحوں کی جانب سے شاہ رخ اور سہانا کی رقص کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کو سہانا کے ساتھ مختلف ایونٹس میں ڈانس کرتے دیکھا جا چکا ہے۔