بشریٰ بی بی کے بعد علیمہ اور عظمیٰ خان کی رہائی، کیا پی ٹی آئی نے واقعی ڈیل کرلی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Release order issued for Aleema Khan, Uzma Khan

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمۂ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جج ابو الحسنات نے ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے دونوں کی ضمانت 20000 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ علیمۂ خان اور عظمیٰ خان کو 4 اکتوبر سے کوہسار تھانے میں درج مقدمے کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ-II کیس میں 9 ماہ کی قید کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی حکومت سے ڈیل کا نتیجہ ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصل واؤڈا کے دعوئے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 مہینے جیل میں کیوں گزارتیں۔

عمران خان کی اہلیہ کے بعد بہنوں کی رہائی نے پی ٹی آئی کے حکومت سے ڈیل کے دعوؤں کو مزید تقویت دی ہے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

Related Posts