کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا
کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز جیت چکا ہے۔

کراچی اسٹیڈیم میں آج جب سری لنکا نے کھیل کا آغاز کیا تو پاکستان سے جیتنے کے لیے انہیں 264 رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 7 وکٹیں گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک گر چکی تھیں۔

مہمان سری لنکن ٹیم کے اوشیڈا فرنانڈو نے ٹیم کو جتوانے کے لیے شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان کے خلاف سنچری بھی اسکور کی، تاہم ٹیم کی مجموعی کارکردگی کھلاڑیوں کے پے درپے آؤٹ ہونے کے باعث متاثر کن ثابت نہ ہوسکی۔

اوشیڈا فرنانڈو نے 102 رنز بنائے، تاہم ٹیم کے باقی کھلاڑی پاکستانی باؤلنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں محض 212 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹیسٹ میچ کے مجموعی اسکورز کا جائزہ لیا جائے تو پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 191 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوئی جس کے تعاقب میں سری لنکا نے 271 رنز بنائے اور پاکستان کو 80 رنز کی لیڈ دی۔

بعدازاں پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کی جس کے دوران قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 سنچریاں اسکور کیں۔ سری لنکن باؤلنگ پاکستانی بیٹنگ کے آگے بے بس نظر آئی۔

جب پاکستان نے گزشتہ روز اپنی اننگز555 کے مجموعی اسکور پر  ڈکلیر کی تو پاکستان کے صرف 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جس پر قومی کرکٹ قیادت نے میچ ڈرا ہونے سے بچانے کے لیے بیٹنگ وہیں روکتے ہوئے سری لنکا کو کھیل کی دعوت دی۔

میچ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 746 رنز اسکور کیے جس کے مقابلے میں سری لنکا کے 271 اور 212 رنز کی دونوں اننگز کا مجموعی اسکور 483 رہا جس کے نتیجے میں پاکستان ٹیسٹ میچ آج 263 رنز کی شاندار لیڈ سے جیت گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی اور قومی ٹیم کو دوسرے میچ اور سیریز میں فتح کے لیے محض 3 وکٹیں درکار تھیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز 555رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر گزشتہ روز  ڈکلیئر کر کے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں:  سری لنکا کے خلاف پاکستان کو فتح کیلئے 3وکٹیں درکار

Related Posts