راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل پیر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں:احتساب کا بھاشن دینے والی فردوس عاشق سرکاری برتن بھی نہیں چھوڑتیں،پلوشہ خان