غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد شروع، بھارتی، روسی، چینی، ایرانی وفود پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر رکن ممالک کے فود کے علاوہ بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

نجی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ روس کا 76 رکنی جبکہ چین کا 15 رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسطی ایشیائی ملک کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔

Related Posts