کراچی : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی اور قومی ٹیم کو دوسرے میچ اور سیریز میں فتح کے لیے محض تین وکٹیں درکار ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز 555رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز دمتھ کرونارتنے اور اوشادا فرنینڈو نے دوسری اننگز میں اپنی ٹیم کو 39رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر محمد عباس کی گیند پر سری لنکن کپتان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں نسیم شاہ نے کوشل مینڈس کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ دیا اور بابر اعظم کی مدد سے چلتا کردیا۔اس مرحلے پر اوشادا فرنینڈو کا ساتھ دینے تجربہ کار اینجلو میتھیوز آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 70تک پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے دسمبر شروع ہوگا