شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ایغور مسلمانوں کیساتھ نارواسلوک پر آواز اٹھانے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور مودی حکومت کے لیے ہمارے پختون اور قبائلی بھائی کافی ہیں۔ شاہد آفریدی
بھارت اور مودی حکومت کے لیے ہمارے پختون اور قبائلی بھائی کافی ہیں۔ شاہد آفریدی

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ چین میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھائیں۔

گزشتہ ماہ ایک امریکی ٹک ٹاک اسٹار فیروزہ عزیز نے چین کے مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ویڈیو بنائی تھی جو خوب وائرل ہوئی تھی تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چین میں مسلم اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں چین کے مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

مسلم امہ کو متحد کرنے کی بات ہوتی ہے تو چین کے مسلمان بہن بھائی بھی اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان میں چینی سفارتخانے کو بھی ٹیگ کیا اور اپیل کی کہ چین میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔

Related Posts