نان فائلرز جائیداد خرید سکیں گے نہ گاڑیاں، وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس، اہم انکشافات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نان فائلرز
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان فائلرز جائیداد خرید سکیں گے نہ گاڑیاں، ملک میں فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 3 لاکھ نئے فائلرز تھے اور رواں برس اب تک 7 لاکھ 32 ہزار نئے فائلرز آگئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز جائیداد اور گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے۔ وفاقی حکومت وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام کر رہی ہے۔ 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر عمل کریں گے، 2 وزارتیں آپس میں ضم کی جارہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف وزارتوں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کی جارہی ہیں۔ ہمیں ایف بی آر کے ٹیکس نظام میں انسانی عمل دخل کو ختم کرنا ہوگا۔ ٹیکس وصولی کیلئے انسانی حقوق کی پاسداری بھی ضروری ہے جبکہ حکومت کے پاس ہر قسم کا ڈیٹا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ صرف 14فیصد رٹیلرز سیلز ٹیکس میں رجسڑڈ ہیں، حکومت نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلٹی سروسز بلاک کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ ہم ایف بی آر کی استعدادِ کار کو بھی بڑھائیں گے۔ آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں ہے جس کیلئے بھرتی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2000 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں، ٹیکس کلیکٹرز کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا۔ مہنگائی میں کمی ہوائی بات نہیں بلکہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی آئی ہے جو سنگل ڈیجیٹ پر آگئی ہے۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کا کہہ چکے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوئی ہے، ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہونے چاہئیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے پاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ مائیکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، راستہ ہے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts