متعصبانہ بیان پر بنگالی اور بہاری شہریوں نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروی راشدی سے معافی کا مطالبہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک مسلم الائنس

چیئرمین پاک مسلم الائنس (دیوان) بچو عبد القادر دیوان نے  سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی معزز رکن ماروی راشدی کی متنازع گفتگو کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے ان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
ماروی راشدی کے بیان کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاکستان میں موجود مہاجرین بہاری اور بنگالی آپ سے زیادہ محب وطن ہیں، ان محب وطن پاکستانیوں کے خلاف ایک لفظ بھی ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے شازیہ کریم سنگار اور اب ماروی راشدی کی جانب سے نسل پرستی پر مبنی متعصبانہ بیان
سمجھ سے بالاتر ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے درخواست ہے کہ اس طرح کے بیانات سے اپنے ممبران کو روکیں۔
سیکریٹری جنرل پاک مسلم الائنس مولانا شبیر احمد پولانی نے کہا کہ تحریک آزادی پاکستان میں کم و بیش تمام زبانوں کے مسلمانوں کی قربانی ہے لیکن سب سے زیادہ بنگال کے مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1971 بعد اپنی اجداد کی زمین و جائیداد چھوڑ کر پاکستان کو ترجیح دی اور پاکستان کو اپنا مسکن بنایا، جس کا صلہ آج ہمیں یہ دیا جا رہا ہے۔
مفتی محی الدین احمد منصوری کا کہنا تھا کہ ماروی راشدی صاحبہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اپنے متعصبانہ بیان پر معافی مانگیں۔

Related Posts