بھارتی پنجابی فلم ‘روز روزی تے گلاب’ کی پاکستان میں ریلیز کی تاریخ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی پنجابی فلم ‘روز روزی تے گلاب’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اس حوالے سے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے ہیرو گرنام بھلر نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی فلم پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے۔ ان کی پاکستانی فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ فلم کو سینما گھروں میں جا کر ضرور دیکھیں۔

اس موقع پر فلم کی ہیروئن ماہی شرما، ڈائریکٹر من سپر برار، پاکستانی فلم ڈائریکٹر سید نور، عابد شیخ، خالد بیگ اور ماڈل جنت نے بھی اظہار خیال کیا۔

فلم ڈائریکٹر سید نور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہمیشہ انڈین فلموں کی پاکستان میں ریلیز کی مخالفت کی ہے لیکن اب  وہ انڈین پنجابی فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حق میں ہیں۔

سید نور نے کہا کہ انڈین فلم جب تک پاکستان میں ریلیز ہوتی رہی پاکستانی سینما کی رونقیں بحال رہیں، اگر دونوں ملکوں کے فنکار آپس میں مل کر کام کریں گے تو اس سے زیادہ فائدہ ہمارا ہوگا۔

اس موقع پر سید نور نے انڈین پنجابی ہیروئن ماہی شرما کو اپنی پنجابی فلم چوڑیاں ٹو کے لئے کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔جسے ماہی شرما نے قبول کرلیا۔ ماہی شرما نے کہا کہ سید نور صاحب آپ تیاری کریں میں حاضر ہوں۔

فلم کی ہیروئن ماہی شرما نے کہا کہ ان کا  لاہور آنے کا دل کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ دیگر کاسٹ میں پرانجل راہی، کرم جیت انمول اور نسیم وکی شامل ہیں، فلم کے ڈائریکٹر من سپر برار ہیں۔

Related Posts