دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی گھروں کو نقصان، ایک مسجد شہید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے چترال
(فوٹو: وی نیوز)

پشاور: خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا، ایک مسجد شہید ہوگئی اور سییکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ اپر اور لوئر چترال میں درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں، کھڑی فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہوئے، متعدد رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

مختلف علاقوں میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا جن میں گولین گاؤں، موری بالا، بریپ، خروزگ، ڈیزگ اور ریشن شامل ہیں جبکہ موری بالا میں سیلابی ریلے نے ایک مسجد شہید کردی اور ایک پرائمری اسکول کو بھی نقصان پہنچایا۔

درجنوں دیہات میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور باغات کی تباہی کے باعث کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ طغیانی کے باعث برنس، مروئے، کوغوری، راغ، چترال بونی روڈ کاری کے مقامات پر سڑکیں بند کردی گئیں۔

سیلابی ریلا موردان گول میں پل کو بہا کر لے گیا۔ گولین گول میں 108 میگا واٹ کا بجلی گھر بند کردیا گیا، جس کے نتیجے میں چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کاروبارِ زندگی کی معطلی اور سڑکوں کی بندش کے باعث دفاتر اور کاروبار ویران ہوگئے۔

Related Posts