سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے فرنٹ مین کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh-High-Court

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے فرنٹ مین سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔

ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کے فرنٹ مین پہلاج مل ،اس کی اہلیہ سنگیتا اور ملزم عبدالخالق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، تاہم انکوائری میں تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد

نیب کےمطابق ملزمان کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے لیے رپورٹ ہیڈ آفس بھیج دی ہے۔نیب نے سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ہیڈ آفس سے جواب آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔نیب کی استدعا پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Related Posts