پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے لائن آف کنٹرول پر بھارتی میزائل نصب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے لائن آف کنٹرول پر بھارتی میزائل نصب
پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے لائن آف کنٹرول پر بھارتی میزائل نصب

بھارت نے روایتی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے لائن آف کنٹرول پر میزائل نصب کردئیے ہیں جبکہ سرحدوں پر محاذ آرائی کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں۔

پاک بھارت سرحد (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی طرف سے غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر براہموس اور اسپائیک نامی میزائل بھی نصب کیے۔

سرحد پر براہموس اور اسپائیک کے علاوہ اینٹی ٹینک میزائل بھی  نصب کیے گئے جبکہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھارت میں جاری ملک گیر مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ 

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول پر محاذ آرائی کے خلاف بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیں گی، دشمن خبردار رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب محاذ آرائی کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور محاذ آرائی متنازعہ شہریت بل کے خلاف وسیع بنیادوں پر پورے ملک میں احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  کسی بھی محاذ آرائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Posts