پولیو ورکرز نے سخت سردی میں 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے۔ڈاکٹرظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو ورکرز نے سخت سردی میں 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے۔ڈاکٹرظفر مرزا
پولیو ورکرز نے سخت سردی میں 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے۔ڈاکٹرظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز نے 3 روز کے دوران سخت سردی کے باوجود 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جبکہ 40 لاکھ بچے ابھی باقی ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارے صفِ اوّل کے کارکنان نے بہت محنت کی۔ 3 کروڑ 56 لاکھ کے بعد باقی 40 لاکھ بچوں کو اگلے 2 دنوں میں قطرے پلوائے جائیں گے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر اِس موذی مرض سے محفوظ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا کہ قومی ایکشن پلان کو صوبوں کے ساتھ مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم قومی ایکشن پلان کے لیے  تمام ذمہ داران (اسٹیک ہولڈرز) کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts