شہر میں قائم 60 سے زائد غیر قانونی منڈیوں کیخلاف کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

کراچی کے تمام اضلاع میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ ہر روز کارروائی کی جارہی ہے۔ کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کی جانے والی کارراوئیوں کی رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔ جس کے مطابق اب تک شہر میں لگائی جانے والی 25 غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی مختلف علاقوں میں 60 سے زیادہ غیر قانونی منڈیاں قائم ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انہیں نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے دو روز میں دیگرغیر قانونی منڈیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔

کمشنر کراچی  سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر شہر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیاں غیر قانونی ہیں، انھیں ختم کریں اور ذمہ در افراد کے خلاف قانونی کارراوئی کریں۔

Related Posts